ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت: امتحان میں کم نمبر آنے پر طالبہ کی 19ویں منزل سے  کود کرخودکشی 

بھارت: امتحان میں کم نمبر آنے پر طالبہ کی 19ویں منزل سے  کود کرخودکشی 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کے شہر ممبئی میں طالبہ نے امتحان میں نمبر کم آنے پر عمارت کی 19 ویں منزل سے چھلانگ لگا کرد خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  ایک 14 سالہ لڑکی نے امتحان میں کم نمبر آنے پر ممبئی کے قریب کلیان میں ایک عمارت کی 19ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی رِدھی کھارڈے، تھانے ضلع کے کلیان میں واقع ایک کمپلیکس میں رہتی تھی۔ 

طالبہ سہ پہر 3 بجے اسکول سے رزلٹ ملنے کے بعد گھر واپس آئی۔ اس کی بڑی بہن گھر پر موجود تھی اور رِدھی نے اسے بتایا کہ وہ اپنے کم نمبروں سے ناخوش ہے۔

جس کے بعد اس نے عمارت کی 19ویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔