(ویب ڈیسک)کانسٹیبل بھرتی نہ کرنےکےمعاملے پرسی سی پی اوغلام محمود ڈوگرپرعدالتی حکم عدولی کاالزام، لاہور ہائیکورٹ نےغلام محمود ڈوگر کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس مزمل اختر شبیر نےدرخواستگزارمحمد ارسلان کی درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار کےوکیل کی جانب سےموقف اختیار کیا گیا کہ کانسٹیبل کی بھرتی کے لئےتحریری امتحان پاس کیا،میرٹ پر پورا اترنے کے باجود تعیناتی کا تقرر نامہ جاری نہیں کیا گیا، درخواست گزار کا ڈومیسائل بوگس ہونے کے الزام پر تقرر نہیں کیا گیا۔
افسران کو درخواستیں دیں،شنوائی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نےدرخواست نمٹاتے ہوئے سی سی پی او کو زیر التواء درخواست پر قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دیا، تاہم عدالت کے21اکتوبر 2020 کےحکم کی تاحال تعمیل نہیں کی جارہی ہے۔
عدالت سےحکم عدولی پر سی سی پی اوغلام محمود ڈوگرکےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنےکی استدعا کی گئی ہے۔عدالت نےپنجاب حکومت کےلاافسرکومتعلقہ افسرسےہدایات لیکرآئندہ سماعت پر جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔