ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر : پی ٹی آئی نے حکمت عملی مرتب کرلی

PTI Long March
کیپشن: PTI Long March
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر کے حوالے سے پی ٹی آئی کے تمام اراکین آج عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر کے اندراج کا معاملے پر تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ آج سپریم کورٹ جائیں گے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ اسمبلی کے ارکان بھی عدالت جائیں گے۔

ارکان چیئرمین عدالت عظمیٰ میں عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے باضابطہ اجتماعی درخواست جمع کرائیں گے، اس کے علاوہ اعظم سواتی سے تضحیک آمیز سلوک، زیر حراست تشدد کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں جمع ہوں گے جہاں سے تمام اراکین ایک ساتھ سپریم کورٹ پاکستان اسلام آباد پہنچیں گے۔

اس کے علاوہ لاہور میں پی ٹی آئی ارکان اسپیکر پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں جمع ہوں گے لاہور میں تحریک انصاف کے ارکان سپریم کورٹ رجسٹری جائیں گے۔

پشاور میں پی ٹی آئی ارکان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دفتر میں جمع ہوں گے جہاں سے وہ صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پرویزخٹک کی قیادت میں سپریم کورٹ رجسٹری جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی ارکان قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی کے چیمبر میں جمع ہونگے جہاں سے تمام ارکان سپریم کورٹ کراچی رجسٹری جائیں گے۔