ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوسری بیوی کو خوش کرنے کیلئے باپ نے بیٹی کا گلا کاٹ دیا

Father cut throat his daughter
کیپشن: Daughter Killed
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: آٹھ سالہ بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کا ڈرامہ رچانے والا باپ گرفتار، سی آئی اے پولیس نے ملزم ارشد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے سول لائنز پولیس نے معصوم بچی کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، ہڈیارہ کی حدود میں 8 سالہ بچی حبیبہ کو قتل کرنیوالا سگا باپ محمد ارشد گرفتار کر لیا گیا۔ سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ارشد نے 2 شادیاں کررکھیں تھیں، مقتولہ بچی ملزم کی پہلی بیوی سے تھی، ملزم نے پہلی بیوی کو طلاق دیدی تھی جبکہ بیٹا اور بیٹی اسی کے پاس ہی مقیم تھے۔

ایس پی سی آئی اے کے مطابق دوسری بیوی کا دونوں بچوں کی وجہ سے اپنے شوہر ارشد سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا اور ملزم نے دوسری بیوی کو خوش کرنے کیلئے تیز دھار آلے سے بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔

ملزم نے بیٹی کے قتل کی سنگین واردات کے بعد ایمرجنسی15 پر اس کی خودکشی کی کال کی تھی، ایس پی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ سفاک ملزم ارشد نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔