ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رابی پیرزادہ کا پسندیدہ لیڈر کون؟

رابی پیرزادہ کا پسندیدہ لیڈر کون؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے پسندیدہ لیڈر کے بارے بتاتےہوئے کہ مسلم ملک ترکی کے صدرطیب اردگان ان کے پسنددید لیڈر ہیں۔ 

تفصیلات کےمطابق شوبز سےلا تعلقی اختیار کرنے والی سابق گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزاد نے ترکی کے صدر کی کچھ تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ملک ترکی کے حکمران طیب اردگان ان کے آئیڈئل ہیں اور پسندیدہ شخصیت ہیں، رابی پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عبداللّہ بن مسعود نامی صارف کا ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں اُنہوں نے آذربائیجان اور تُرک صدر کی ایک تصویر شیئر کی۔

سوشل میڈیا کے ایک صارف نے ترکی صدر اور  آذربائیجان کی تصویر پوسٹ کی جس میں دنوں مصافحہ کررہے ہیں، تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’مبارک ہو آذربائیجان، یہ فتح آذربائیجان، ترکی اور تمام مسلمانوں کے لئے خوشی کی بات ہے۔

 سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے صارف کی اس تصویر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’طیب اردوان مسلم دنیا میں میرے پسندیدہ لیڈر ہیں۔‘

واضح رہے کہ رابی پیرزاد نےترکی کے صدر طیب اردگان کی پینٹنگ بنانے کی تصویر جاری کی تھی، ٹویٹر پر انہوں ترک صدرطیب اردگان  کی تصویر کا خوبصورت خاکہ تیار کیا اور اس تصویر کو مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کیا، تصویر کے کیپشن میں رابی نے لکھا کہ رجب طیب اردگان اسلامی دنیا کے سب سے متاثر کن رہنماوں میں سے ایک ہیں۔

 انہوں نے ہمیشہ امت مسلمہ کو متحد کرنے کی کوشش کی,انہوں نے مسلمانوں پر ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے، رابی پیرزادہ کا مزید کہناتھا کہ میری یہ خواہش ہے کہ میں رجب اردگان کو یہ پینٹنگ تحفے میں دوں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer