ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ محمد آصف کی اہلیہ اور بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

خواجہ محمد آصف کی اہلیہ اور بیٹے کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)   کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں بڑی پیش رفت، سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کی اہلیہ مسرت خواجہ، بیٹے اسد خواجہ اور سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر سمیت 9 افراد کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے قومی خزانےکو نقصان پہنچانے پرریفرنس اینٹی کرپشن کو  بھیجا تھا جس میں9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ ریفرنس میں کہا گیا کہ ملزمان نےغیر قانونی طور پر سرکاری زمین کو سوسائٹی میں شامل کر کے سرکاری خزانے کو 6 کروڑ 50 لاکھ کا نقصان پہنچایا، سوسائٹی مالکان سرکاری زمین استعمال کرنے کی مد میں 1 کروڑ 30 لاکھ کے بھی نادہندہ ہیں، کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سابق میئر سیالکوٹ چودھری توحید، خواجہ محمد آصف کی اہلیہ اور بیٹے اسد کی ملکیت ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ریفرنس میں کہا گیا کہ کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں عوامی مقامات، اوپن ایریا، کمیونٹی سینٹر اور قبرستان کے لئے مختص زمین کو پلاٹس بنا کر بیچ دیا گیا۔سوسائٹی کو 137 کنال پر رجسٹر کرا کے بعد میں غیر قانونی طریقے سے 281 کنال رقبہ مزید شامل کرلیا گیا، پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز کے تحت کسی بھی منظور شدہ ہاؤسنگ سکیم کے نقشہ میں سوائے قبرستان کی لوکیشن کے کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی سفارش پر اینٹی کرپشن پنجاب نے ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں کارروائی کرتے ہوئے خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت خواجہ، بیٹے اسد خواجہ اور سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیےچھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer