ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آشیانہ سکینڈل کیس، احد چیمہ، فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

آشیانہ سکینڈل کیس، احد چیمہ، فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: آشیانہ سکینڈل کیس میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 نومبر تک توسیع کردی گئی، احد چیمہ پر غیرقانونی اثاثے بنانے کے کیس میں آئندہ فرد جرم عائد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق آشیانہ کیس میں احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو جیل سے لاکر جب کہ دیگر ملزمان بسم اللہ کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق، بلال قدوائی، انورحیات کو بھی پیش کیا گیا۔ عدالت نے تمام ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 نومبر تک توسیع کردی۔

عدالت نے نیب کے ریفرنس میں احد چیمہ پر فرد جرم عائد کرنی تھی لیکن وکیل صفائی نے اعتراض کردیا کہ ا ن کو جو ریفرنس کی نقل فراہم کی گئی اس میں چند کاپیاں صاف نہیں ہیں جس پرعدالت نے فرد جرم عائد نہیں کی اور کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

فواد حسن فواد کی طرف سے گرفتاری کے موقع پر تلاشی کے دوران قبضے میں لی جانے والی اشیاء واپس کرنے کی درخواست دی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔