ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم کی خریدو فرخت  کے حوالے سے درپیش مسائل کا نوٹس, وفاقی کابینہ نے کمیٹی تشکیل دیدی

گندم کی خریدو فرخت  کے حوالے سے درپیش مسائل کا نوٹس, وفاقی کابینہ نے کمیٹی تشکیل دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں گندم کی خریدو فرخت  کے حوالے سے درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے پر کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی.

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں گندم کی خریدو فرخت  کے حوالے سے درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے پر کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی.

وفاقی کابینہ کو وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے حج پالیسی 2027-2030 کی جانچ  کے حوالےسے بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں۔ وفاقی کابینہ نے کمیٹی کی  سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت دی کہ وزارت مذہبی امور اور پرائیوٹ حج آپریٹرز کی احتساب کا نظام وضع کیا جائے تاکہ حجاج کرام کے حقوق کا تحفظ کیا جاسکے۔

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ و انسداد منشیات کی سفارش پر  فراش ٹاؤن, اسلام آباد میں اسلام آباد کی کچی آبادیوں کے مکینوں کے لئےکم قیمت (low cost) ہاؤسنگ منصوبہ کی تعمیر و ترقی وفاقی ترقیاتی ادارے ( CDA) کے سپرد کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے ریونیو ڈویژن کی سفارش پر پاکستان کسٹمز کی انسپکٹر کسٹمز، انٹیلیجنس افسر، پریوینٹو افسر , اپریزنگ افسر اور ویلیو ایشن افسر کے  محکمانہ ترقی کے امتحانات کی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کروانے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کی 29 اپریل 2026 کو ہوئے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی منظوری دے دی۔ تاہم کابینہ نے ہدایت کی کہ ٹوبیکو مارکیٹنگ کنٹرول رولز, 2016 میں ترمیم کے حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رائے لی جائے۔