سٹی 42: ایم فل یا ایم ایس داخلے کے لیے ایچ ای سی کی ٹیسٹنگ سروس سے جی آر ای اور سبجیکٹ ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ایچ ای سی کے مطابق معیار کو یقینی بنانے، شفافیت، یکسانیت اور میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کے لیے اقدام اٹھایا گیا، لیول 7 اور لیول 8 پروگرامز میں داخلے کے موجودہ طریقوں کا جائزہ لیا گیا،قومی سطح پر یکساں اور قابل اعتبار تشخیصی نظام کی ضرورت ہے،موسم خزاں 2026ء کے داخلے سے ٹیسٹ کا انعقاد لازمی ہو گا،۔
تمام سرکاری اور نجی جامعات ایم ایس/ایم فل یا مساوی پروگراموں میں داخلے صرف جی آر ای اور متعلقہ مضمون ٹیسٹ کی بنیاد پر ہوں گے،ٹیسٹ ایچ ای سی کے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے ذریعے لیے جائیں گے،تمام جامعات ایچ ای سی کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں.
