سٹی 42: بارش برسانے والا سسٹم پنجاب میں داخل ہوچکا، بالائی اوروسطی علاقوں میں 6گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق لاہور سمیت دیگر اضلاع میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے،پی ڈی ایم اے کی عوام کو خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردیں ۔
واسا ،ایمرجنسی سروسز اور دیگر ریسکیو ادارے الرٹ رہیں،نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کو کیلئے پیشگی انتظامات مکمل کریں،دوران بارش شہری بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App