سٹی 42: دو سگی بہنوں کیساتھ اجتماعی زیادتی میں ملوث 2 خطرناک ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ۔
سی سی ڈی کے مطابق پولیس مقابلے میں زیادتی کیس میں ملوث 2 خطرناک ملزم ہلاک ہوئے ۔ سی سی ڈی چوہنگ سے پکڑے جانے والے خطرناک ملزم فرار ہوئے ۔ ساتھی ملزم کی فائرنگ سے ناصر اور محی الدین مارے گئے، گھریلو ملازمہ بہنوں کو ناصر اور محی الدین سمیت3 افراد نےزیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایک متاثرہ لڑکی کی عمر 27 سال دوسری کی عمر 21 سال ہے ، دونوں لڑکیاں رکشہ کے انتظار میں بس سٹاپ پر کھڑی تھیں ۔تین ملزمان زبردستی لڑکیوں کو فلیٹ پر لیکر گئے،
ملزمان نے دونوں لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔واردات کرنے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
اجتماعی زیادتی کا مقدمہ لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔سی سی ڈی ماڈل ٹاون میں ملزموں کے فرار ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App