ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگ کھیلنے کیلئے این او سی جاری کر دیے

 پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگ کھیلنے کیلئے این او سی جاری کر دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگ کرکٹ کھیلنے کیلئے این او سی جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر حسن علی، محمد علی، عثمان طارق اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کو مختلف لیگز میں شرکت کیلئے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں، جبکہ فاسٹ باؤلر محمد عباس کے این او سی میں توسیع کر دی گئی ہے۔

حسن علی کو یارکشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے، جبکہ محمد علی، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو ویٹیلٹی بلاسٹ میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

محمد عباس ڈربی شائر کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور ان کا این او سی دورہ بنگلہ دیش کے بعد دوبارہ انگلینڈ جانے کیلئے بھی برقرار رہے گا۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف نے یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ساتھ معاہدہ مکمل کر لیا ہے۔ کلب نے بھی ان کی شمولیت کی تصدیق کر دی ہے۔ فہیم اشرف ول سدرلینڈ کی جگہ ٹیم کو جوائن کریں گے اور وٹالٹی بلاسٹ کے گروپ اسٹیج کے ساتھ ساتھ کاؤنٹی چیمپئن شپ کے ساتویں اور آٹھویں راؤنڈ میں بھی دستیاب ہوں گے۔

فہیم اشرف نے یارکشائر کو جوائن کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس نئے تجربے کیلئے پرجوش ہیں۔