ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

بانی کا کسی سے کوئی سمجھوتہ ہوا یا نہیں، کل حقیقت سامنے آ جائے گی، کل دن بارہ بجے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل جمعرات کو سماعت کے لیے مقرر  کردی گئیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ کل دن بارہ بجے سماعت کرے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔ 

اس سال   17 جنوری کو عمران خان اور بشری بی بی کو  انگلینڈ کی حکومت کی جانب سے پاکستان کے قومی خزانہ مین جمع کرنے کے لئے بھیجے گئے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ذاتی فوائد کے عوض ایک شریک ملزم ملک ریاض کو سپریم کورٹ سے پہلے ہوا جرمانہ ادا کرنے کی غرض سے سپریم کورٹ کے ایک اکاؤنٹ مین منتقل کرنے کے لئے مجرمانہ سرگرمیوں مین ملوث پائے جانے پر قید کی سزا ئیں سنائی گئی تھیں، 
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے کئی ہفتے بعد  سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی درخواست دائر کی تھی۔

کل صبح ہونے والی سماعت کو  حال ہی میں پھیلائی گئی ان افواہوں کے تناظر میں اہم سمجھا جا رہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں کرپشن کے جرم مین قید کی سزا کاٹ رہے عمران خان کا "اسٹیبلشمنٹ" کے ساتھ کوئی سمجھوتہ ہو رہا ہے۔

"اسٹیبلشمنٹ" مختلف وقتوں مین اعلیٰ ترین سطحوں پر یہ وضاحت کر چکی ہے کہ قانون کی بالادستی کو مانتے ہوئے تمام ملزموں کو قانون کے مطابق مقدمات کا سامنا کرنا پرے گا اور اسٹیبلشمنٹ کسی مقدمہ کی کارروائی میں کوئی دخل نہیں دے گی۔ ان وضاحتوں کے باوجود بانی اور ان کے حامی مسلسل یہ تاثر دیتے رہے ہین کہ بانی کو ہونے والی سزا اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ہے۔ وہ مختلف وقتوں میں اسٹیبلشمنت کے ساتھ "مذاکرات" ہونے کا بھی تاثر دیتے رہے۔ اب حال ہی مین جب پاکستان انڈیا کے ساتھ جنگ مین الجھا تو بانی کے حامیوں کی طرف سے یہ تاثر دیا جانے لگا کہ بانی کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل ہو گئی ہے۔