سٹی42: اداکارہ مایا علی کی شادی ہو گئی اور مداحوں کو کانوں کان خبر نہیں ہوئی۔ یہ کیسے ہو گیا۔
مایا علی اوربلال اشرف کی شادی کی خبریں سوشل پلیٹ فارمز پر بہت دور تک پھیل گئیں۔ بعد میں انکشاف ہوا کہ یہ سب خبریں محض افواہ ہیں۔

کسی نے دونوں کو اکٹھا دیکھا، جل گئے اور افواہ پھیلا دی۔ مایا ہیں ہی ایسی کہ ان کے ساتھ کسی کو دیکھ کر بہت سے لوگ جل جاتے ہیں اور کچھ بھی سوچ لیتے ہیں۔
ایسے ہی کسی دل جلے کی پھیلائی ہوئی افواہ اداکارہ مایا علی اوراداکار بلال اشرف کی شادی کے متعلق ہے۔ یہ افواہ پھیلائی تو کسی ایک ہی دل جلے نے لیکن بعد میں بہت سے دوسرے دل جلے بھی اس افواہ کا اپنا اپنا ورژن بنا کر اپنی اپنی محرومی کا انتقام لینے نکل پڑے۔ اب سوشل میڈیا پر مایا علی کی شادی کی "خبریں" گردش میں ہیں۔
اداکارہ مایا علی اور بلال اشرف کی دوستی تو کافی عرصے سے خبروں میں ہے،دونوں کو کافی اشتہارات میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیاہے۔ اب لاہور میں پی ایس ایل سیزن 10 کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا،جس کے بعد دل جلوں کی برداشت جواب دے گئی اور انہوں نے دونوں کی شادی کروا ڈالی۔ مداحوں نے ان افواہوں سے متاثر ہو کر فرمائشیں کرنا شروع کر دی ہین کہ اب مایا اپنی شادی کا اعلان بھی کرہی دیں
مایا کے 'صرف فین" فینز کا کہنا ہے کہ دونوں ایک ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں،ایک صارف نے درخواست کی کہ کوئی ان کی شادی کروا دو پلیز۔
سوشل میڈیا پرقیاس آرائیوں کے باوجود دونوں فنکاروں نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔