ویب ڈیسک: دنیا مین بہت زیادہ ڈسکس ہونے والی اینیمیٹڈ کامک سیریز ’’دی سمپسنز‘‘ کے مصنف سٹیو پیپون 68 سال کی عمر میں فوت ہو گئے۔ ان کی کامک سیریز میں ان کے مرنے کی کوئی پیشگوئی نہیں تھی۔

اسٹیو پیپون کی اہلیہ میری اسٹیفنسن نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دل کی بیماری ’کارڈیک ایمائیلوئیڈوسس‘ کے مریض تھے۔
پیپون نے اپنے کیریئر کا آغاز 1989 میں ’’دی سمپسنز‘‘ سے کیا تھا ان کی پہلی ہی کامک مقبولیت کے آسمان تک پہنچی۔ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو 1991 میں اس وقت بین الاقوامی پذیرائی ملی جب ان کی لکھی ہوئی قسط "Homer vs. Lisa and the 8th Commandment" نے ایمی ایوارڈ اپنے نام کیا۔
پیپون کو اس قت غیر معمول یشہرت ملی جب لوگوں نے ’’دی سمپسنز‘‘ کی کہانیوں کو مستقبل کی پیش گوئیاں تصور کرتے ہوئے ڈسکس کرنا شروع کر دیا۔ ان کی بہت سی کہانیوں کو لے کر لوگوں نے بعد مین ہونے والے بڑے واقعات پر منطبق کیا اور ڈسکس کیا کہ یہ دراصل مستقبل کی پیش گوئیاں تھیں۔ بعض لوگ دی سیمپسنز مین عمران خان کے پاکستان کی سیاست میں ظہور کو بھی دی سیمسنز کی پیش گوئی تصور کرتے ہیں۔
توہم پرست لوگوں نے 1993 میں ایک وبائی بیماری سے لے کر 2021 میں خلائی سیاحت تک، بہت کچھ واقعات کے متعلق یہ کہا کہ یہ تو دی سیمسنز مین پہلے ہی بتائے جا چکے تھے۔ دی سیمپسنز مستقل کی پیش گوئیاں کرتی تھی یا نہین تاہم یہ کامک سیریز ہمیشہ سے معاشرتی رجحانات کے ساتھ جڑی رہی اور اب تک زندہ ہے۔
پیپون نے نہ صرف ’’دی سمپسنز‘‘ بلکہ ’’روزین‘‘ اور ’’دی وائلڈ تھورن بیریز‘‘ جیسے مشہور شوز کےلیے بھی یادگار تحریریں تخلیق کیں۔ ان کی تحریروں میں گہرے اخلاقی سوالات ہمیشہ موجود رہے۔
پیپون کی وفات ان کے خاندان کے ساتھ ٹیلی ویژن انڈسٹری اور دی سیمسنز کے کروڑوں فینز کےلیے صدمہ کا سبب بنی ہے۔
گو کہ دی سیمسنز مین اپنے خٓلق کی موت کی کوئی پیش گوئی نہیں تھا، اس کا کسی کو کبھی گمان بھی نہین ہوا، لیکن اب بھی بہت سے لوگ دی سیمسنز مین مستقل اور حال کے واقعات کی پیش گوئیاں تلاش کرتے رہیں گے، کیونکہ یہ ایک مقبول فیشن بن چکا ہے۔