ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گراس روٹ لیول سے بہتری کیلئے پروگرام ترتیب، نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمنتقل کرنےکی تجویز

گراس روٹ لیول سے بہتری کیلئے پروگرام ترتیب، نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمنتقل کرنےکی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد:کرکٹ ٹیموں کی اچھی پرفارمنس کیلئےگراس روٹ لیول سےبہتری کیلئےپروگرام ترتیب، عاقب جاویدنےگراس روٹ لیول سےبہتری کیلئےپروگرام ترتیب دےدیاگیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈائریکٹرہائی پرفارمنس عاقب جاویدنےپلان منظوری کیلئےکرکٹ بورڈکوپیش کردیا، بائیومکینکس لیب کونیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمنتقل کرنےکی تجویزپیش کر دی،کھلاڑیوں کوجدیدسہولیات ،آلات و سافٹ ویئرزکیساتھ ٹریننگ دی جائےگی۔

سیالکوٹ میں انڈر13اورانڈر15ایج گروپس کےکھلاڑیوں کےپروگرامزہونگے،فیصل آبادمیں انڈر17 ایج گروپ کے کھلاڑیوں کےطویل ٹریننگ پروگرام ہونگے،ملتان میں انڈر19 اورکراچی میں ویمن کرکٹرز کےسنٹرزہوں گے،۔ 

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں30سے35کرکٹرزکی ٹریننگ قومی ٹیم کی بنچ اسٹرنتھ کیلئےہوگی،ٹیسٹ سیریزکی ابھی سےتیاری کےلیےبھی پلان تیارکرلیا گیا،ریڈبال کیلئےفوری طورپرہیڈکوچ مقررنہیں کیاجا رہا، مصباح الحق سمیت کئی نام زیرغور ہیں۔