ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلگام حملہ،بھارت کا شرمناک اعتراف، خود ہی سچ اُگل دیا

پہلگام حملہ،بھارت کا شرمناک اعتراف، خود ہی سچ اُگل دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ پہلگام 22 اپریل کو ہوئے حملے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں،اور بھارت نے اپنی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کیے بغیر  پاکستان پر سینکڑوں سپرسونک میزائل اور ملٹری ڈرون فائر کر دیے ۔

اس بات کا شرمناک اعتراف انہوں نے اُس وقت کیا جب وہ پریس کانفرنس کررہے تھے، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال سے صحافی نے پہلگام واقعے کی تحقیقات سے متعلق سوال کیا جس پر اُن کا جواب تھا کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کی تحقیقات تاحال جاری ہیں اور ابھی تک کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔

رندھیر جیسوال نے کہا کہ تحقیقات مکمل کرنے اور کسی نتیجے پر پہنچنے کے بغیر بھارت نے 6 سے 10 مئی کے درمیان پاکستان کی فضائی حدود میں درجنوں سپرسونک میزائل اور عسکری ڈرونز فائر کیے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جو کہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی واضح خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ بھارتی جارحیت  کے دوران معصوم بچوں، بزرگوں اور خواتین سمیت 40 بے گناہ شہری شہید جبکہ 11 جوانوں نے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔