ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یمنیٰ زیدی شوٹنگ کے دوران پھسل کر زخمی، ویڈیو وائرل

یمنیٰ زیدی شوٹنگ کے دوران پھسل کر زخمی، ویڈیو وائرل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی دوران شوٹنگ سیڑھیوں سے بری طرح پھسل کر زخمی ہوگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر  بھی وائرل ہے۔

 گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اداکارہ یمنیٰ زیدی کی شوٹنگ کے دوران کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انھیں خوبصورت جوڑا اور لمبی ہیل پہنے سیڑھیوں سے اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو ان کے نئے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کی ہے، تاہم اسی دوران اداکارہ کو سیڑھیوں پر ہیل کی وجہ سے توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے اوربری طرح پھسلتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

جس کے بعد ویڈیو میں اداکارہ کو انھیں سیڑھیوں سے دوبارہ اترتے اور شوٹنگ مکمل کرتے بھی دکھایا گیا۔

 https://urdu.geo.tv/assets//uploads/updates/2024-05-14/365117_9655177_updates.jpg

وائرل ویڈیو پر اداکارہ کا ردعمل بھی سامنے آیا جس میں اداکارہ نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ’صدقے‘ کی طاقت، 

اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری کے مطابق ’حال ہی میں جو ویڈیو شیئر کی گئی، بظاہر یہ بہت خطرناک لگ رہی ہے، یہ باعث شرمندگی تو تھا لیکن تکلیف دہ نہیں تھا۔

 اداکارہ نے لکھا کہ اس خطرناک حادثے میں مجھے ہلکی  سی خراش آئی تھی باقی میں بالکل ٹھیک تھی اور  اللہ کا شکر ہے کہ میں نے اگلے ہی لمحے  یہ سین ریکارڈ کروا لیا۔ 

اسٹوری میں یمنیٰ زیدی  واضح کیا کہ صدقے کی طاقت ہی ہے جس نے مجھے اس حادثے میں محفوظ رکھا۔


 

Ansa Awais

Content Writer