ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول 31 یا 45 روپے مہنگا؛ حتمی فیصلہ کب ہوگا؟

پٹرول 31 یا 45 روپے مہنگا؛ حتمی فیصلہ کب ہوگا؟
کیپشن: petrol price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)16 مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 31 سے 85 روپے لٹر اضافے کا امکان، قیمتوں میں اضافے کا ورکنگ پیپر تیار کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ورکنگ پیپر تیار کر لیا، ورکنگ پیپر میں سبسڈی مرحلہ وار یا مکمل ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی، پہلی تجویز کے مطابق پٹرول 31 روپے فی لیٹر مہنگا کیا جائے۔

ذرائع دوسری تجویز میں پٹرول 45 روپے 14 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے، حکومت فی لیٹر پیٹرول پر 29 روپے 60 پیسے سبسڈی دے رہی ہے، 16 مئی سے فی لیٹر پیٹرول پرسبسڈی کی یہ رقم 45 روپے 14 پیسے تک پہنچ جائے گی۔

پہلی تجویز میں ڈیزل کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی جبکہ دوسری تجویز میں ڈیزل 85 روپے 85 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی، اس وقت ڈیزل پر فی لیٹر سبسڈی 73روپے 4 پیسے ہے، حتمی فیصلہ وزارت وزیر اعظم کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer