سابق کپتان کا سیاست میں آنے کا دبنگ اعلان، کونسی پارٹی جوائن کریں گے؟

سابق کپتان کا سیاست میں آنے کا دبنگ اعلان، کونسی پارٹی جوائن کریں گے؟
کیپشن: Rashid Latif and Shahid Afridi
سورس: Google
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف نے عملی طور پر سیاست میں آنے کا اعلان کردیا۔

 راشد لطیف نے ایک انٹرویو  میں کہا  کہ موجودہ سیاسی حالات کو بغور دیکھ رہا ہوں، ابھی کام کرنے کی سکت ہے، کچھ کر سکتا ہوں، لہٰذا عین ممکن ہے کہ آئندہ دو سے تین سال میں آپ مجھے سیاست میں دیکھیں۔53 سالہ راشد لطیف سے جب یہ سوال ہوا کہ وہ کس سیاسی جماعت کا حصہ بنیں گے؟ یا اپنی علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں، سب کو معلوم ہے کہ راشد لطیف کس سیاسی جماعت سے وابستگی رکھتا ہے، اس کے سیاسی نظریات کیا ہیں۔راشد لطیف نے مزید کہا کہ وہ پرانی جگہ اور لوگ چھوڑنے والے نہیں، وہ منشور کیساتھ چلنے والوں میں سے ہیں۔

خیال رہے کہ 1992ء سے 2005ء تک پاکستان کے لیے 37 ٹیسٹ اور 166 ون ڈے کھیلنے والے راشد لطیف نے حال ہی میں کشمیر پریمئیر لیگ کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کرکٹ وابستگی اختیار کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیر پریمئیر لیگ کے ساتھ ان کا ایک سال کا معاہدہ ہے اور جلد وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز کے ساتھ دوبارہ وابستہ ہونے جارہے ہیں، جہاں وہ فرنچائز کے لیے نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور دیگر دوسرے کاموں میں مصروف نظر آئیں گے۔