ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر لیاقت کا سرپرائز؛ چوتھی بیوی کی ویڈیو وائرل کردی

عامر لیاقت کا سرپرائز؛ چوتھی بیوی کی ویڈیو وائرل کردی
کیپشن: Aamir Liaquat 4th wife
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر عامرلیاقت اور دانیہ ملک کے درمیان ہونے والی علیحدگی کے خبریں گردش کررہی ہیں، الزامات کی بوچھار دونوں جانب سے ہورہی ہے، ڈاکٹر عامر لیاقت کہیں وضاحت دے رہے ہیں تو کسی ویڈیو میں دانیہ کی کردار کشی کررہے ہیں جبکہ دانیہ بھی جوابی وار کررہی ہے، سوشل میڈیا پر عامر لیاقت نے چوتھی بیوی بننے والی لڑکی کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔

تفصیلات کےمطابق عامر لیاقت سے شادی کی دعویدار ایک اور لڑکی منظر عام پر آگئی، رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت سے طلاق لینے سے قبل دانیہ ملک سوشل میڈیا پر مختلف ثبوت شیئر کررہی ہے،گزشتہ روز   دانیہ نے ایک انٹرویو میں اہم راز فاش کرتے بتایا کہ بیڈروم میں تیسرا آدمی بھی موجود تھا۔ ویڈیو میں دانیہ بتا رہی ہے ایک ویڈیو میرے پاس تھی اس کے علاوہ کوئی نہیں۔میرے پاس اور بھی کافی ساری ویڈیوز آئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت نے لکھا کہ تھوڑی دیر بعد سرزمین پاکستان سے ہونے والے غلیظ فساد کے حوالے سے اپنا آخری بیان جاری کروں گا اور پھر ہمیشہ کے لیے رخصت ہو جاؤں گا۔ عامر لیاقت نے ہیش ٹیگ میں اللہ حافظ پاکستان بھی لکھ دیا ہے۔

دوسری جانب عامر لیاقت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چوتھی بیوی بننے کی خواہشمند لڑکی کی ویڈیو وائرل کی، جس کے کیپشن میں لکھا کہ 'ایک اورراستے میں ہے بھائی!!مجھے میری شادیوں سے بچاؤ، چوتھی بیوی بننے کی خواہش مند، آپ بھی۔
نجی ٹی وی چینل کے اینکر یاسرشامی نے لڑکی کا انٹرویو کرتے پوچھا کہ ان کی تو پہلے سے تین شادیاں ناکام ہوچکی ہیں اور اگر اللہ نہ کرے آپ کو بھی چھوڑ دیا تو؟ لڑکی نے جواب دیتے کہاں کہ میں ایسی نوبت نہیں آنے دوں گی، اپنے ہاتھ کا چھالا بنا کے رکھوں گی، مزید کہا کہ اگرعامر لیاقت مل گئے تو اپنا وزن بھی کم کرلوں گی،میں مشہور ہونے کے لئے یہ سب نہیں کررہی اس معاملے میں سنجیدہ ہوں اور وہ مجھے پسند ہیں۔

لڑکی نے عامر لیاقت کو پیغام دیتے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ بس آپ آجائیں ہم ہنسی خوشی زندگی گزاریں گے، شادی کے بعد ہم عمرے پر جائیں گے اور ان کو یہاں آنا ہی پڑے گا،مزید کہا کہ عامر لیاقت آئیں اور اپنی سلطنت کو سمیٹ لیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer