ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان

پنجاب میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) متحدہ عرب امارات کے صدر خلیفہ بن زاید آل نہیان  کے انتقال پر پنجاب میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر یو ای اے کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب حکومت نے تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے،  پنجاب حکومت کے تمام دفاتر پر قومی پرچم تین دن سرنگوں رہے گا، حکومت پنجاب نے وفاق کی ہدایت پر تین روزہ سوگ کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ 

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-05-14/news-1652503591-2958.gif

واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ زید النہیان خالق حقیقی سے جاملے،  شیخ زید النہیان  1948 کو پیدا ہوئے تھے ، وہ  3 نومبر 2004 سے صدارت کے منصب پر فائز تھے ۔