لیگی رہنما کے بیٹے کی گرفتاری پر حمزہ شہباز کی حکومت پر کڑی تنقید

لیگی رہنما کے بیٹے کی گرفتاری پر حمزہ شہباز کی حکومت پر کڑی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام کے فرزند اور کزن کی گرفتاری، ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت، انہوں نے کہا کہ کھلنڈرے نیازی کا خیال ہے کہ پرچے اور گرفتاریاں مسلم لیگ (ن) کے شیروں کو خوفزدہ کردیں گی۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے کہا سلیکٹڈ وزیراعظم کو کیا پتہ کہ وفادار کارکن، عوام کی محبت اور اللہ تعالی پر بھروسے کا کیا انعام ہے۔ امیر مقام مسلم لیگ (ن) کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان پر مصیبت آنے کی وجہ ان کی سچائی اور نوازشریف کا ساتھی ہونا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیازی صاحب انتقامی سیاست کو اگلی نسلوں تک نہ لے جائیں، کم ظرف سیاست نہ کریں، خدا کا خوف کریں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت، رہنما اور کارکنان کی ملک وقوم سے وفاداری، اس کے مفادات کی چوکیداری اور سچ کا پہرہ دیتے رہیں گے، خواہ کوئی بھی قیمت ادا کرنا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مکمل طور پہ فیل ہو چکی ہے اور اُس کا بدلہ عمران نیازی اداروں کو استعمال کر کے سیاسی مخالفین سے لے رہے ہیں۔