وقار گھمن:صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ ہمارا ترقیاتی بجٹ اس سال 635ارب روپے ہے ، ہمارا فوکس اورنج لائن ٹرین اور پاور ہاوئسز پر رہا، عدالتی حکم امتناعی کی وجہ سے کام تاخیر کا شکار ہوا۔ جمہوری روایت کو فروغ دینا ہے جو اگلی حکومت آئے گی وہ اپنے مینڈیٹ اور ترجیحات کے مطابق بجٹ پیش کرے گی۔
عائشہ غوث پاشا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کارواں مالی سال کا مجموعی حجم 1900ارب روپے ہے، موجودہ بجٹ میں 85.6بلین ارب روپے کا ضمنی بجٹ شامل ہے، ہمارا ترقیاتی بجٹ اس سال 635ارب روپے ہے جو ریکارڈ ہے، سب سے زیادہ فوکس اورنج لائن ٹرین اور اس کے ساتھ پاور ہاؤسز شامل ہیں، تین ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں لائے ہیں۔
عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 125اور126کے تحت بجٹ نہیں لائے مدت ختم ہورہی ہے،جمہوری روایت کو فروغ دیناہے جو اگلی حکومت آئے گی وہ اپنے مینڈیٹ اور ترجیحات کے مطابق بجٹ پیش کرے گی،اورنج لائن پر پورے پیسے خرچ نہیں کرپائے کیس کورٹ میں ہونے کے باعث اورنج لائن میں بائیس ماہ تاخیر ہوئی، بجلی کے سارے منصوبے مکمل کئے جس سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آئی ہے، صوبے میں چار سو ملین کی انویسٹمٹ بھی آئی ہے۔