نواز شریف الطاف حسین سے زیادہ خطرناک ہیں: طاہرالقادری

نواز شریف الطاف حسین سے زیادہ خطرناک ہیں: طاہرالقادری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ نواز شریف کے قومی جرم کی تصدیق ہے۔ قومی سلامتی کے خلاف دئیے گئے بیان کی مذمت کافی نہیں، قومی اسمبلی، سینیٹ بشمول چاروں اسمبلیاں بیان کی مذمت کریں۔

 پڑھنا مت بھولئے: شہباز شریف نے ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کو مسترد کردیا

ڈاکٹر طاہرالقادری نے سابق وزیراعظم کے انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا، نواز شریف الطاف حسین سے زیادہ خطرناک ہیں، نواز شریف نے بھارتی لابی کا لکھا بیان انٹرویو کا حصہ بنایا، بیان کے بعد بھارتی میڈیا کے زہریلے پروپیگنڈے سے گٹھ جوڑ ثابت ہوتاہے۔

 انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھارت کی انویسٹمنٹ سے برسراقتدار لائے گئے تھے۔ نواز شریف کی ہرزہ سرائی سے 21 کروڑ عوام کا دل دکھا، سخت کارروائی کی جائے۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:  تحریک انصاف کے ٹکٹ کے خواہشمند افراد کیلئےاہم خبر

ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ملوں میں کام کرنے والے بھارتیوں کے نام ،پاسپورٹ نمبر بھی دئیے لیکن کاروائی نہ ہوئی۔ نواز، شہباز ایک ہی سکے کے دو رخ، دونوں ایک ایجنڈے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بھائی قاتل اعلیٰ، دوسرا غدار اعلیٰ بننے کی دوڑ میں شامل ہے۔