ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلعی عدالتوں کے 5 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز آئندہ ماہ تک ریٹائر ہو جائیں گے

ضلعی عدالتوں کے 5 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز آئندہ ماہ تک ریٹائر ہو جائیں گے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں خدمات انجام دینے والے پانچ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آئندہ ماہ تک اپنی ملازمت سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق شوکت کمال 28 مارچ کو ریٹائر ہوں گے۔ وہ اس وقت خانیوال میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کا تعلق جہلم سے بتایا جاتا ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سلیم یکم اپریل کو ریٹائر ہوں گے۔ وہ اس وقت پنجاب لیبر کورٹ ڈیرہ غازی خان میں پریذائیڈنگ افسر کے طور پر تعینات ہیں۔ ان کا تعلق جھنگ سے ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک منیر احمد جوئیہ چار اپریل کو ریٹائر ہوں گے۔ وہ اس وقت سیشن کورٹ لاہور میں او ایس ڈی کے طور پر تعینات ہیں۔ان کا تعلق میانوالی سے ہے۔اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عاشق گیارہ اپریل کو ریٹائر ہوں گے۔ وہ اس وقت انسداد بدعنوانی عدالت ڈیرہ غازی خان میں جج کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔پانچویں جج عتیق الرحمان ہیں جو 14 اپریل کو ریٹائر ہوں گے۔ وہ اس وقت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ گوجرانوالہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer