ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پولیس عبد الکریم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئےمقرر

آئی جی پولیس عبد الکریم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئےمقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں آئی جی کے خلاف عدالتی حکم عدولی کے الزام پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت 17 مارچ کو ہوگی۔

جسٹس شاہد کریم درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت اس معاملے میں آئی جی سے پہلے ہی جواب طلب کر چکی ہے۔درخواست شہری محمد عاطف اور جمشید اقبال کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 اگست 2024 کو پولیس کانسٹیبل کی بھرتی عمل میں آئی تھی۔ تاہم بعد ازاں 21 مئی 2025 کو اچانک کانسٹیبل کی بھرتی کا آرڈر واپس لے لیا گیا، جس سے متاثرہ امیدواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس حکام کی جانب سے شنوائی نہ ہونے پر متاثرین نے بالآخر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

Ansa Awais

Content Writer