ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی اداکارہ کا ممبئی کی خراب فضائی آلودگی پر اظہار تشویش

بھارتی اداکارہ کا ممبئی کی خراب فضائی آلودگی پر اظہار تشویش
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نامور بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ممبئی کی خراب فضائی آلودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر گھٹ رہا ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیے حکام کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

جمعرات کی صبح ممبئی کے کئی علاقوں میں دھند اور اسموگ کی موٹی تہہ چھائی رہی جس کی وجہ سے سانس لینا مشکل ہو گیا۔

دھند نے شہر کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے حدِ نگاہ کم ہو گئی اور شہری اپنی سانسوں میں شامل ہوا کے بارے میں فکر مند نظر آئے۔

بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فضائی آلودگی کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔

https://img.express.pk/media/images/43184-3641316-57-updates1773475804-0/43184-3641316-57-updates1773475804-0.jpeg

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دھند میں لپٹے شہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن اور اس کے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ٹیگ کیا۔ 

اپنے پیغام میں بھارتی ادکارہ نے لکھا ’یہ شہر (اور اس کے بچے) گھٹ رہے ہیں! یہ کیسے ٹھیک ہو سکتا ہے‘؟ 

دوسری جانب، بھارتی شہریوں کا بھی یہی ماننا ہے کہ ممبئی میں فروری سے صورتحال مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔

اداکارہ ریچا چڈا نے بھی خراب فضائی معیار کو انسانی پیدا کردہ المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر مزید عوامی آوازیں اٹھنی چاہئیں۔

واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون جلد ہی بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’کنگ‘ میں دکھائی دیں گی جو دسمبر 2026 میں ریلیز ہوگی۔ 

Ansa Awais

Content Writer