ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں کی گئی ترامیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں کی گئی ترامیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں کی گئی ترامیم کیخلاف درخواستیں، لاہور ہائیکورٹ نےدرخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں، رجسٹرار آفس نے کیس کو 18 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔

جسٹس سلطان تنویر احمد درخواستوں پر سماعت کریں گے۔یہ درخواستیں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمد معین الدین ریاض اور صدر جماعت اسلامی لاہور کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔ درخواستوں میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواستگزاروں نے مؤقف اختیار کیاہےکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ایسی ترامیم کی گئی ہیں جو آئین کے منافی ہیں۔

درخواست کے مطابق ان ترامیم کے ذریعے مقامی حکومتوں کے مالی اور انتظامی اختیارات منتخب نمائندوں کے بجائےانتظامی افسران کومنتقل کر دیئےگئےہیں،جومقامی حکومتوں کے نظام کی روح کیخلاف ہے۔درخواستگزاروں نےاستدعا کی ہےکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائےاور الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ مقامی حکومتوں کے انتخابات فوری طور پر کرائے جائیں۔

Ansa Awais

Content Writer