ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آخری عشرے میں مرغی کے گوشت کی قیمت بلند ترین سطح پر جاپہنچی!

برائلر چکن گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلوگرام کا اضافہ ہو گیا

آخری عشرے میں مرغی کے گوشت کی قیمت بلند ترین سطح پر جاپہنچی!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان:شہر میں اوپن مارکیٹ اور رمضان بازاروں میں مہنگائی کا سلسلہ جاری ، یہاں تک کہ آخری عشرے میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔

برائلر چکن گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلوگرام کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 511 روپے فی کلوگرام  کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی۔

ذرائع کے مطابق رمضان بازاروں میں بھی چکن نے پانچویں سنچری مکمل کر لی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان کے مہینے میں طلب میں اضافہ اور سپلائی میں کمی کے باعث قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے عام شہریوں پر مالی بوجھ بڑھ رہا ہے۔

مارکیٹ کمیٹی نے بھی خبردار کیا ہے کہ صارفین کو زیادہ قیمتیں دینے سے گریز کرنا چاہیے اور صرف مستند دکانوں سے خریداری کرنی چاہیے۔

 واضح رہے کہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ کا سب سے زیادہ اثر تنخواہ دار طبقے پر پڑتا ہے۔متوسط طبقہ اپنے گھریلو بجٹ کو برقرار رکھنے کے لیے ضروریات میں کمی کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے مہینوں میں خریداری کی قوت مزید کم ہو سکتی ہے۔