ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خامنہ ای سمیت ایرانی رہنماؤں کی معلومات پر امریکہ کا 10 ملین ڈالر انعام

ان اہم رہنماؤں میں ایرانی وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب، نائب چیف آف اسٹاف علی اصغر حجازی، میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی، بریگیڈیئر جنرل اسکندر مومنی اور سپریم کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی بھی شامل ہیں۔

خامنہ ای سمیت ایرانی رہنماؤں کی معلومات پر امریکہ کا 10 ملین ڈالر انعام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکہ نے ایرانی سپریم لیڈر سمیت اہم رہنماؤں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا  پر ریوارڈ آف جسٹس  کیجانب سے کی جانے والی پوسٹ کے مطابق امریکہ نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اور دیگر اہم ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 10 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کےریوارڈ آف جسٹس پروگرام کے ذریعے جاری بیان میں ان افراد کی شناخت اور معلومات طلب کی گئی ہیں جو ایران کی حالیہ عسکری اور سیاسی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان اہم رہنماؤں میں ایرانی وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب، نائب چیف آف اسٹاف علی اصغر حجازی، میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی، بریگیڈیئر جنرل اسکندر مومنی اور سپریم کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی بھی شامل ہیں۔

واضح  رہے امریکہ کا دعویٰ ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں، اور ان کی جانب سے جاری کیا گیا بیان کمزور اور صرف تحریری شکل میں تھا، جس میں آواز یا ویڈیو کی تصدیق موجود نہیں تھی۔

حالیہ صورتحال کے پیش نظر، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان انعامات کا مقصد ایران کی عسکری قیادت پر دباؤ ڈالنا اور ممکنہ خطرات کے بارے میں اہم معلومات حاصل کرنا ہے۔

 اس دوران ایران کی جانب سے جاری بیانات اور فوجی حرکات کے پیش نظر عالمی سطح پر سلامتی کے تحفظ اور نگرانی کے اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں، جبکہ اٹلی نے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔