ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خطے میں جاری کشیدگی کے اثرات عالمی منڈی پر بھی ظاہر ہونے لگے ہیں، جس کے باعث برینٹ کروڈ آئل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر چلی گئی ہے۔

 مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خام تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

حالیہ صورتحال کے پیشِ نظربرینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں تقریباً 3 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 103.29 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں بھی 3 ڈالر 71 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت تقریباً 99 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی مارکیٹ میں   برطانوی برینٹ کی قیمت میں ایک ہی دن میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد برینٹ خام تیل 9.29 ڈالر اضافے کے ساتھ 101.3 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

  اسی طرح   ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ(ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 9.02 ڈالر بڑھ کر 96.27 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے کی غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی توانائی منڈی دباؤ کا شکار ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔