راؤ دلشاد؛ پنجاب اسمبلی نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کا بل منظور کر لیا
تمام ماڈل بازار اب سہولت بازار اتھارٹی کے کنٹرول اور انتظام میں ہوں گے،سہولت بازار اتھارٹی کا سربراہ ڈی جی ہوگا، گورننس چیئرمین اور ممبران کے تحت ہوگی،تمام سہولت بازار منظم کر کے دائرہ کار پنجاب بھر میں تحصیل سطح تک وسیع کیا جائیگا،مقامی سطح پر سہولت بازاروں کے قیام سے مہنگائی کے خاتمے میں مدد ملے گی
سہولت بازاروں کے انتظامات کو جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت منظم کیا جائے گا،ماڈل بازاروں کو سہولت بازاروں میں ضم کر کے مستحکم نظام متعارف کرایا جائیگا،سہولت بازاروں میں معیار، قیمتوں اور دستیابی پر سخت مانیٹرنگ کی جائے گیمعیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے سہولت بازاروں کی تعداد بڑھائی جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App