ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 معروف فلمساز  آیان مکھرجی کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

 معروف فلمساز  آیان مکھرجی کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کے معروف فلمساز آیان مکھرجی کے والد و اداکار دیب مکھرجی 83 سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیب مکھرجی حالیہ چند ماہ سے صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے تھے اور  14 مارچ کی صبح اپنے آخری وقت میں عمر سے متعلق مسائل کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے۔  
رپورٹس کے مطابق ان کی آخری رسومات 14 مارچ کی شام تقریباً 4 بجے ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع پون ہنس شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔

 بالی وڈ کی کئی مشہور شخصیات جیسے کاجول، اجے دیوگن، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، رانی مکھرجی، تنوجا، ہریتک روشن، سدھارتھ ملہوترا، دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ان کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ آیان مکھرجی کے والد دیب مکھرجی اداکارہ کاجول کے والد شومو مکھرجی کے بھائی ہیں جبکہ اداکارہ رانی مکھرجی کے والد راوندرا موہن مکھرجی اور دیب مکھرجی کزنز تھے۔

آیان مکھرجی بالی وڈ کی دنیا کی غیرمعمولی شخصیت ہیں جنہوں نے سپر ہٹ فلمیں بنا کر اپنہ پہچان بنائی لیکن ان سے قبل ان کے والد بھی اسی شعبے سے جڑے ہوئے تھے جن کا نام دیب مکھرجی تھا۔  جو جیتا وہی سکندر' اور 'ادھیکار' کے لیے پہچانے جانے والے دیب مکھرجی نے بالی وڈ میں ایک طویل اور کامیاب کریئر گزارا۔ وہ کئی بلاک بسٹر فلموں جیسے 'آنسو بن گئے پھول' ، 'ابھینتری'، 'دو آنکھیں' ، 'باتوں باتوں میں' اور دیگر میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ ہر کردار جسے انہوں نے نبھایا وہ بھارتی سنیما پر ایک گہرا اثر چھوڑ گیا۔