ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ آئینی بینچ؛ سپر ٹیکس کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی

سپریم کورٹ آئینی بینچ؛ سپر ٹیکس کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت ایڈووکیٹ مخدوم علی خان نے سابق وزیر قانون خالد انور کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ ایک بڑے قانون دان خالد انور کا انتقال ہوا ہے، خالد انور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس نہیں بلکہ فیس ہے، سوشل ویلفیئر کے ٹیکس عائد کرنا صوبائی معاملہ ہے۔

آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ہم سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر رہے ہیں، جس پر مخدوم علی خان نے عدالت کو بتایا کہ میں 7 اپریل سے 14 اپریل تک دستیاب نہیں ہوں، بین الاقوامی فورم پر ایک کیس فکس ہے وہاں جانا ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ آپ کی غیر موجودگی میں کوئی اور وکیل دلائل دے دیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer