ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 طالبات کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ٹیچر گرفتار

 طالبات کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ٹیچر گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:مانسہرہ میں سرکاری اسکول کی لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے ٹیچر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے لساں نواب میں چند روز قبل سرکاری اسکول میں زیرِ تعلیم لڑکی کی نازیبا ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد متاثرہ لڑکی کے گھر والوں نے پولیس میں رپورٹ لکھوائی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اور بھی کئی لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر انہيں بلیک میل کیا اور وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے موبائل فون برآمد کر لیا۔

ڈی پی او شفیع اللّٰہ گنڈاپور نے ملزم سے تفتیش کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی ہے۔