محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہے گا۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں سرد رہے گا، جبکہ جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔