وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کردی

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد :  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کیلئے 6ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔ 

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، کہا گیا کہ پنجاب بھر میں 811 روڈز کی تعمیر و مرمت اور بحالی کی جائے گی، پہلی باربیک وقت 16ہزار 558 کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہوگی۔ صوبائی وزیر صہیب بھرت اور سیکرٹری سی اینڈ ڈی بلیو نے سڑکوں کا خود دورہ کیا۔ 
وزیراعلیٰ مریم نواز نے 5 ایکسپریس ویز کی تعمیر کامنصوبہ جلد شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ پنجاب میں انتہائی خطرناک اور بوسیدہ حالت 10پلوں کی تعمیر شروع کردی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پل بند کرکے تعمیر و مرمت شروع کی گئی۔ مریم نواز نے ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت میں کوالٹی کو ضرور ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ 
اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید و دیگر نے شرکت کی۔