(مانیٹرنگ ڈیسک) موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے تین اضلاع میں اب تک 10 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، مردان میں 8 ، باجوڑ اور بنوں میں ایک،ایک کیس رپورٹ ہوا۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی ایکشن پلان کیلئے فنڈز کی فراہمی تاخیر کا شکار ہے، خیبر پختونخوا نے حکومت سے ڈینگی کی روک تھام کے لیے 35 کروڑ روپے کے فنڈز مانگے جو ابھی تک نہیں ملے، فنڈز نہ ملنے کی صورت میں محکمہ صحت نے اس سال صوبے میں ڈینگی کے زیادہ کیسز سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ سال بھی ڈینگی کے خاتمے کیلئے فنڈز کم ملے تھے، فنڈز کی دستیابی سے ڈینگی پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔