(علی اکبر) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا ایک اور احسن اقدام، کرونا ہیلتھ ایمرجنسی، عثمان بزدار نے اپنا ہیلی کاپٹر محکمہ صحت کے حوالے کر دیا۔
محکمہ صحت متعلقہ امور کی انجام دہی کیلئے وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر استعمال کرسکے گا۔ ہیلی کاپٹر پر ادویات، طبی آلات اور کٹس بھی جلد از جلد منتقل کی جاسکیں گی۔ وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کو مریضوں کی منتقلی کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔
عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مریضوں کو علاج کیلئے ہسپتالوں میں جلد از جلد منتقل کرنا ممکن ہو گا، عوام کی صحت سے زیادہ کچھ اہم نہیں، ہیلی کاپٹر کے ذریعے طبی سرگرمیوں میں آسانی ہوگی۔