ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب نے غیر ضروری ناکے ختم کرنے کا حکم دے دیا

آئی جی پنجاب نے غیر ضروری ناکے ختم کرنے کا حکم دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) ٹریفک کی روانی اورشہریوں کی سہولت کے لیےاب صوبہ بھر میں غیر ضروری نا کے نہیں لگیں گے، آئی جی پنجاب نے غیر ضروری ناکے ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ناکوں پر موجود جوانوں کو خصوصی ٹریننگ کروانے کی بھی ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے ناکوں پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے اہلکاروں کوشہریوں سے بہتررویہ اپنانے کےلیے پہلے سلام پھرکلام کا سلوگن جاری کیا ہے اوراہلکاروں کی اخلاقی طور پرخصوصی ٹریننگ کا حکم دیا ہے۔ جبکہ صوبہ بھرسے غیرضروری ناکے فوری طورپرختم کرنے کا حکم دیا تاکہ ٹریفک کی روانی بہتربنائی جاسکے، امجد جاوید سلیمی کا مزید کہنا تھا کہ لاہورمیں شروع کی جانے والی موبائل چوری روکنے والی ایپ اب پنجاب بھرمیں متعارف کروائی جائے گی۔

 جس سےموبائل چوری روکنے میں مددملے گی، شہری جیسے ہی چوری کا موبائل لے کر دکاندار کے پاس پہنچے گا دکاندار فوری طور پر متعلقہ پولیس کو آگاہ کرے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نےجمعرات کے روز ملتان میں موبائل خدمت مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے احکامات جاری کہ لاہور سمیت پنجاب بھرمیں اس کو فوری طور پر شروع کیا جائے جس پر آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ عمل درآمد شروع کردیا گیا  ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer