ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ماہی گیری نے بڑا فیصلہ کر لیا

محکمہ ماہی گیری نے بڑا فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقراء طارق) منافع بخش مچھلیوں کی اقسام کی تیاری، محکمہ ماہی پروری پنجاب کا فش فارمرز کی ٹریننگ کا فیصلہ،مچھلی کی افزائش نسل موثر بنانے کے لئےتمام اضلاع میں ٹریننگ ورکشاپس کرائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل محکمہ ماہی پروری پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات کا کہناہے کہ مچھلیوں کی معدوم ہوتی نسلوں کی بحالی اور زیادہ منافع بخش مچھلیوں کی اقسام کی تیاری میں تمام اضلاع کو مل کر کام کرنا ہوگا اور مل بیٹھ کر ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے فشریز سیکٹر کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر نا ہو گا۔

ڈی جی کا کہنا تھا کہ کسی بھی شعبے میں تربیتی پروگرام نا صرف افسران کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافے کا سبب بنتے ہیں بلکہ ان کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتے ہیں۔