ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑے پلازوں، کمرشل ایریاز میں مصنوعی درخت''لِیکوئڈ ٹری'' اصلی درختوں کی طرح ماحول بہتر بنائیں گے: مریم نواز

بڑے پلازوں، کمرشل ایریاز میں مصنوعی درخت''لِیکوئڈ ٹری'' اصلی درختوں کی طرح ماحول بہتر بنائیں گے: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعلی مریم نواز شریف کے پنجاب کو ماحول دوست صوبہ بنانے کے وژن کے تحت ایک اور انقلابی پیش رفت ہے، پاکستان کا پہلا ای پی اے تصدیق شدہ ''لِیکوئڈ ٹری'' فیصل آباد سے لاہور پہنچ رہا ہے۔

1987 سے اب تک ای پی اے پنجاب کی جانب سے تصدیق پانے والی یہ پہلی ٹیکنالوجی ہے جو مصنوعی درخت کی صورت میں کاربن ڈائی آکسائیڈجذب کرے گی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ کراچی سے خیبر تک 100 سے زائد اقسام کی مائیکرو الگی اکٹھی کی گئیں۔7 ماہ کے عرصہ میں ہر قسم کی کاربن سیکویسٹریشن کی صلاحیت اور افادیت ٹیسٹ کی گئی۔سب سے مؤثر ایل جی سکھر، سندھ سے ملی اس کے بیج لے کر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے تعاون سے وہیں کاشت کیے گئے۔ سسٹم میں اے آئی بیسڈ کیلکولیٹر لگا ہے جو بتاتا ہے کہ ایک وقت میں کتنا کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب ہو رہا ہے اور کتنی آکسیجن ریلیز ہو رہی ہے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے آلودگی کے خاتمے کے لیے 'بائیو مصنوعی درخت' کی تیاری پر ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے)، محقیقین اور تمام ٹیم کو شاباش دی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ لیکوڈ ٹری کا آزمائشی مرحلہ صوبہ پنجاب کے محقیقین، بائیو سائنٹسٹس اور ای پی اے کی تخلیقی صلاحیت، مہارت اور جذبے کا ثبوت ہے۔

وزیر اعلی مریم نوازشریف نے مصنوعی درخت منصوبے میں اہم کامیابی، جدید سائنسی تحقیق سے تیار کردہ 'لیکوڈ ٹری' کے کامیاب تجربے کو وسعت دینے کا فیصلہ کیاہے۔ لیکوڈ ٹری کا کامیاب تجربہ صوبہ پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کی جنگ میں بڑی تبدیلی لائے گا۔ پہلے مرحلے میں لِیکوئڈ ٹریز'' کو بڑے مالز انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں جگہوں پر لگایا جائے گا۔ یہ ٹیکنالوجی شہری علاقوں میں آلودگی کم کرنے کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گی۔''لیکوڈ ٹری'' پانی میں ایل جی پیدا کرکے 'بائیو ری ایکٹر' کے ذریعے ماحول سے کاربن ڈائی آکسائڈ صاف کرنے کا جدید سائنسی طریقہ ہے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ یہ طریقہ شہروں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور سموگ کے خاتمے کا جدید ترین سائنسی طریقہ کار ہے۔بڑے پلازوں، کمرشل ایریاز میں مصنوعی درخت اصلی درختوں کی طرح ماحول بہتر بنائیں گے۔