ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کی اوپن مارکیٹ میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ

شہر کی اوپن مارکیٹ میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور: شہر کی اوپن مارکیٹ میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے، جبکہ شہریوں نے مارکیٹوں میں سرکاری ریٹ لسٹیں آویزاں نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آلو 40 سے 50 روپے فی کلو، پیاز 80 سے 100 روپے فی کلو جبکہ ٹماٹر 80 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح لہسن اور ادرک 110 روپے فی پاؤ کے حساب سے فروخت کیے جا رہے ہیں۔

سبزیوں میں کریلے 150 روپے، بھنڈی 140 روپے اور اروی 240 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، جس سے گھریلو صارفین کے اخراجات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پھلوں کی قیمتوں میں بھی فرق دیکھا جا رہا ہے۔ کیلے 250 روپے درجن جبکہ آم 200 سے 350 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح سیب 450 روپے فی کلو اور تربوز 30 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد مارکیٹوں اور دکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹیں آویزاں نہیں کی جاتیں، جس کے باعث خریدار اصل قیمتوں سے لاعلم رہتے ہیں اور من مانی قیمتیں وصول کی جاتی ہیں۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ ناموں کی نمائش کو یقینی بنایا جائے اور گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔