ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کا سموگ میں کمی اورماحول بہتر بنانے کیلئے ایک اور بڑا قدم

مریم نواز کا سموگ میں کمی اورماحول بہتر بنانے کیلئے ایک اور بڑا قدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم: وزیراعلی مریم نوازکا عوام کو مہلک بیماریوں سے بچانے ، سموگ میں کمی اور پنجاب کا ماحول بہتر بنانے کے لئے ایک اور بڑا قدم۔
پنجاب میں غیر معیاری پٹرول اور ڈیزل کی چکنگ کا سخت نظام لاگو کردیاگیا، اوگرا کے منظور شدہ معیار کا ایندھن ہی فروخت ہوگا، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔
ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کو فیول کا معیار چیک کرنے کا اختیار مل گیا، غیرمعیاری فیول پر پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت سخت سزا اور بھاری جرمانے ہوں گے۔

پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں فیول کوالٹی چیک کرنے کا سخت ترین نظام لاگو کیاگیا ہے، ڈائریکٹر جنرل ای پی اے ڈاکٹر عمران حمید شیخ کوصوبے میں فیول کا معیار یقینی بنانے کا ٹاسک مل گیا۔ 

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فیول کا معیار یقینی بنانے سے عوام کو سانس کی مہلک بیماریوں سے نجات ملے گی ، ماحولیات کی خرابی، بیماریوں اور سموگ کی بڑی وجہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں ہے۔