سٹی 42 : چائنیز شہریوں کی جانب مبینہ آن لائن فراڈ کرنے کا معاملہ، ملزموں کی جانب سے ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔
ملزمان کی جانب سے ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواستیں دائر کی گئیں ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔
دورانِ سماعت عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 جون تک ملتوی کردی۔
فریقین کے وکلاء کیجانب سے کیس کی اگلی سماعت دلائل دیئے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ 8 چائنیز شہریوں پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔