ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے فراڈ سکینڈل کیس 16 جون کو سماعت کے لئے مقرر

ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے فراڈ سکینڈل کیس 16 جون کو سماعت کے لئے مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے فراڈ سکینڈل کے متاثرین کی داد رسی نہ ہونے کے متعلق کیس 16 جون کو سماعت کے لئے مقرر کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس سماعت کے لئے 16 جون کو مقرر کرنے کے متعلق کاز لسٹ جاری کی ،،جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا،عدالت نے درخواست گزار وکلاء کو نیب ، ایل ڈی اے ، بلدیات سمیت متعلقہ محکموں کے تحریری جواب کی روشنی میں دلائل دینے کی ہدایت کررکھی ہے ۔
عدالت نے ڈی جی نیب ، سیکرٹری بلدیات ،ڈی ایل ڈی اے سمیت دیگر افسران کو آئندہ سماعت پرحاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے،شہری عدنان جعفری سمیت دیگرز کی جانب سے 2023 میں درخواستیں دائر کی گئیں،جس میں پلاٹ سکینڈل کے متاثرین نے متعلقہ محکموں سے داد رسی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔
 

Ansa Awais

Content Writer