ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے فوڈ ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت 18 جون کو سماعت کے لئے مقرر کردی ، عدالت نے اس کیس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کو طلب کررکھا ہے۔
جسٹس علی ضیاء باجوہ ،ملزم نجم محمود کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے ,عدالت نے ایسے مقدمات میں فوڈ سیفٹی آفیسرز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل نہ دینے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو طلب کررکھاہے ،عدالت نے سیکرٹری خوراک سے بھی تحقیقاتی ٹیموں کی تشکیل کے حوالے سے رپورٹ طلب کررکھی ہے ،عدالت کا سیکرٹری فوڈ کو اپنی رپورٹ سینئر افسر کے ذریعے عدالت پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے ، پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل شاہد نواب چیمہ پیش ہوں گے،،ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں فریقین کے وکلاء دلائل دیں گے۔