ویب ڈیسک:بھارتی شہر احمد آباد میں گر کر تباہ ہونے والے طیارہ حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد 274 تک پہنچ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ماہرینِ ہوا بازی نے خیال ظاہر کیا ہے کہ طیارے کے پروں میں بظاہر خرابی تھی، طیارے کا ایک بلیک باکس مل گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی جہاز احمد آباد ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے 30 سیکنڈ بعد گر گیا تھا، طیارہ دوپہر ایک بج کر 38 منٹ پر لندن کےلیے روانہ ہوا تھا کہ 1 منٹ بعد ہی پائلٹ نے مے ڈے کی کال دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل کی عمارت سے جا ٹکرایا تھا جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ بھی ہلاک ہوئے تھے۔