ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رضاکارانہ خون عطیہ کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں: مریم نواز

رضاکارانہ خون عطیہ کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں: مریم نواز
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راوٰ دلشاد : وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ رضاکارانہ خون عطیہ کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

خون عطیہ کرنے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کا دن ہے جو دوسروں کی زندگی بچانے کیلئے خون کا قیمتی عطیہ پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے پر میں ان تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے خون کا عطیہ دے کر جانیں بچائیں، خون کا عطیہ دینا مستحسن عمل ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عطیہ کردہ خون کا ہر قطرہ مریض کیلئے امید کی کرن ہے جو اپنی زندگی کیلئے لڑ رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے نوجوان خون کے عطیہ کی مہم میں مثال قائم کریں، خون کا عطیہ دے کر آپ کسی شدید ضرورت مند کو زندگی کا تحفہ دیتے ہیں، پنجاب کے نوجوان خون کے عطیہ کی مہم میں مثال قائم کریں۔

Ansa Awais

Content Writer